17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:39
بارش سے سندھ کے چھ اضلاع متاثر ہوئے ،وزیر اعلی قائم علی شاہ
اے آر وائی - سکھر : وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے سندھ کے چھ اضلاع میں گیارہ لاکھ افراد متاثر ہوئے ۔سکھر ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بہت سے علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر وہاں بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لئے آرمی اور نیوی کو طلب کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چند سیاسی جماعتوں کی جانب سے بلا وجہ تنقید کرنے سے انتظامی امور متاثر ہورہے ہیں پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میں اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے امدادی کاموں میں حکومت کا ہاتھ بٹائے۔