تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:39

امریکی قونصل جنرل کے افظار میں شریک پولیس افسران سے وضاحت

اے آر وائی - لاہور : پنجاب حکومت نے امریکی قونصل جنرل کارمیلا کانرائے کے افطار ڈنر میں شرکت کرنے والے اعلیٰ پولیس افسروں کے خلاف کارروائی کے لئے وفاق کو درخواست کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔



ذرائع کے مطابق افطار ڈنر میں شرکت کرنے والے ڈی آئی جی عارف نواز، ڈی آئی جی خادم حسین، ایس ایس پی طارق عباسی، ایس ایس پی میجر ریٹائر شہریار ، ایس ایس پی میجر ریٹائرڈ نصر اللہ، ایس پی وقاص اکرم، اور ایس پی رومیل اکرم میں سے بعض پولیس افسران نے وضاحت آئی جی آفس میں جمع کرائی لیکن آئی جی پنجاب نے وضاحت کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا۔ تاہم چونکہ یہ افسران وفاق کے ملازم ہیں اس لئے ان کے خلاف کارروائی کے لئے وفاق کو خط لکھا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.