تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:39

صدر زرداری سے عشرت العباد آج ملاقات کریں گے

اے آر وائی - اسلام آباد : ایم کیو ایم کے حکومت میں دوبارہ شامل ہونے کے امکانات روشن نظر آرہے ہیں۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد آج صدر آصف علی زداری سے ملاقات کرکے الطاف حسین کا پیغام پہنچائیں گے۔



ذرائع کے مطابق متحدہ کو دی جانے والی وزارتوں کے حوالے سے بھی معاملات کو آخری شکل دی جائے گی۔ امکان ہے کہ متحدہ کو پہلی والی وزاتوں کے ساتھ بلدیات یا داخلہ میں ایک وزارت بھی دی جائے۔ گو نر سندھ جو حال ہی میں لندن سے واپس آئے ہیں۔ صدر زرداری کے ساتھ متحدہ کے تعلقات کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت کریں گے۔



متحدہ نے حکومت میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ اس کا اعلان ہونا باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ کو میں چھ سے سات وزاتیں ملیں گی۔ اس کے علاوہ پی پی پی اور متحدہ کی کور کمیٹی کو دوبارہ فعال کیا جائے گا اور اسے زیادہ موثر بنایا جائے گا۔ صدر زرداری عوامی نیشنل پارٹی کی ویادت کو بھی اعتماد میں لیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.