17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:39
کراچی میں بھتہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا
اے آر وائی - اسلام آباد: وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں بھتہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا، وزارت داخلہ میں امن و امان سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ اجلاس میں ملک بھر سے غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی اور ضلعی سطح پر اسلحہ لائسنس کو کمپوٹرائز کیا جائے گا، کراچی میں انٹیلی جنس ادارں کو بھتہ خوروں کے متعلق معلومات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں اور جلد پرچی اور بھتہ خوروں کے خلاف بڑا آپریشن کیا جائے گا۔
رحمان ملک نے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور ظفر قریشی سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے دفتر میں بم رکھنے کی افواہ کے بارے میں مشترکہ تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔