17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:39
ن لیگ، پارٹی انتخابات درست قرار
اے آر وائی - اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ نوازکے پارٹی انتخابات کو درست قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر حامد علی مرزا کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں انتخابی فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کے حوالے سے بارہ کروڑ روپے کی عوام کو آگاہ کرنے کی مہم کی منظوری بھی دی گئی۔
یہ مہم چالیس دن جاری رہے گی جبکہ کمپیوٹرازڈ انتخابی فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کا عمل 22 اگست سے شروع کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں سیاسی جماعت تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کو انتخابی نشان سکوٹرالاٹ کیا گیا اور پاکستان فریڈم پارٹی کے جماعتی انتخابات بھی درست قرار دیا گئے۔ الیکشن کمیشن کے ملازمین کے بارے میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام کیسوں کی جانچ پڑتا ل کے بعداس پر فیصلے کئے جائیں گے۔