17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:39
پاک فضائیہ کے سربراہ کی صدر مملکت سے ملاقات
اے آر وائی - اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل راو قمر سلیمان نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں ائیر چیف مارشل راو قمر سلیمان نے صدر کو پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور معاملات کے بارے میں آگاہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے صدر مملکت کو پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔