17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:39
امریکی مداخلت کے خلاف جماعت اسلامی کا ریفرنڈم کا اعلان
اے آر وائی - لاہور : جماعت اسلامی ملک میں امریکی مداخلت اور ڈرون حملوں کے خلاف 16 ستمبر کو ملک گیر ریفرنڈم کرائے گی ۔ ریفرنڈم کی تیاریاں اور انتظامات کے سلسلے میں منصورہ میں لیاقت بلوچ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی کی گوامریکہ گو کی مہم قومی امنگوں کے عین مطابق ہے۔ توقع ہے کہ عوام ریفرنڈم میں امریکہ کےخلاف بھرپور نفرت کا اظہار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کا پاکستان کی سیکورٹی امداد القاعدہ کیخلاف کارکردگی سے مشروط کرناشرمناک اور پاکستان کی دفاعی اور خارجہ حکمت عملی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی سول یا فوجی امداد پاکستان کی ترقی کا ذریعہ نہیں بن سکتی۔