تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:39

امریکی شہری اغوا کیس میں جلد پیش رفت کی امید ہے ، علی عامر

اے آر وائی - لاہور : ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ملک علی عامر نے کہا ہے کہ امریکی شہری کے اغوا میں ملوث دو ملزموں کے خاکے بنائے جارہے ہیں،امید ہے اس میں پیش رفت ہوگی۔



لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ امریکی شہری کے اغوا کی تحقیقات کے حوالے سے ایف بی آئی ان کو کوئی ہدایات نہیں دے رہی۔ ایف بی آئی ٹیم کا دورہ صرف صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے تھا۔



ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر وارن وائن سٹائن غربت میں کمی کے لئے منصوبے پر کام کررہے تھا اور ان کا دہشتگردی سے تعلق نہیںلگتا۔ ایک سال قبل اغوا ہونے والے جنرل ریٹائرڈ طارق مجید کے داماد کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اغوا کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے اور وہ زندہ ہیں۔



جرائم میں اضافے پر ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں جرائم کی شرح بڑھ جاتی ہے اور آخری عشرہ میں اس میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی مہم میں چوری ، ڈکیتی اور مختلف جرائم میں ملوث تین گینگ کے 27 ملزم گرفتار کیے ہیں جن کے قبضے سے آٹھ کاریں اور لاکھوں روپے کا سامان برآمد ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.