17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:39
خیبر ایجنسی: وادی تیرہ میں دو دھماکے،12 شدت پسند ہلاک
اے آر وائی - پارہ چنار : خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں دودھماکے ہوئے۔ جس کے نتیجے میں بارہ شدت پسند ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ وادی تیرہ میں شدت پسندوں کی گاڑی جب مہربان کلے توردرہ کے برساتی نالے پر پہنچی، تو سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں تین شدت پسند موقع پر ہی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
دوسرا دھماکا وادی تیرہ کے علاقے ترخوکس میں سڑک کنارے بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا، جہاں گاڑی میں سوار نو شدت پسند ماے گئے۔ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں میں ایک کا تعلق کلعدم تنظیم لشکر اسلام اور آٹھ کا تعلق تحریک طالبان سے بتایا جاتا ہے۔