17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:39
ایم کیو ایم سے اعلیٰ سطح پرمذاکرات ہورہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ
اے آر وائی - کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے ایم کیو ایم سے اعلیٰ سطح پر مذاکرات ہورہے ہیں جس کا ہم بھی حصہ ہیں،حکومت میں وہ کب شامل ہونگے یہ سوال ان سے پوچھا جائے۔ کراچی میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی سیاسی و مذہبی جماعتوں ، اور عمائدین شہر کے اعزاز میں دی جانے والی افطار کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلٰی سندھ کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں سے صوبے چھ اضلاع اور دس لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ، جن کی بحالی کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ منظور حسین وسان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرا خواب ضرور پورا ہوگا، ایم کیو ایم کے واپسی کے حوالے سے پانچ دن کا کہا تھا ابھی تین دن گذرے ہیں، منظور وسان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی کل ہونے والی افطاری حکومت میں واپسی ہونے کے حوالے سے اہم ہوگی۔