17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:39
پیپلزپارٹی کا اقتدار مسلم لیگ کے مرہون منت ہے،منورحسن
اے آر وائی - کراچی : امیر جماعت اسلامی منو رحسن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا اقتدار مسلم لیگ کے مرہون منت ہے، وہ کراچی میں افطار ڈنر سے خطاب کررہے تھے۔
سید منور حسن نے کہا مسلم لیگ ن کے رہنما ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر بیانات دے رہے ہیں، اگر عوام میں آکر بیان دیتے تو صورتحال یکسر مختلف ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور پاکستان میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بدامنی پھیلائی جارہی ہے، جس کا مقصد پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانا ہے۔ منور حسن نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے مختلف صوبوں میں جاری آپریشن بند کیے جائیں۔