17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:39
سپریم کورٹ:ڈی جی ایف آئی اےکا مستعفی ہونے کاعندیہ
اے آر وائی - اسلام آباد: سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کیس میں عدالتی کام میں رکاوٹ ڈالنے والے افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے آغا ز کا حکم دیدیا ہے ۔ ڈی جی ایف آئی اے تحسین شاہ نے عدالت سے کہا کہ انہیں جوینئرکے ماتحت کردیا گیا۔ اس لئے وہ مستعفی ہورہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ انھیں مستعفی ہونا ہے تو متعلقہ حکام سےرابطہ کریں ۔
سپریم کورٹ میں این آئی سی ایل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے جن افسران کے خلاف کارروائی کے آغاز کا حکم دیا گیا ہے ۔ ان میں سیکریڑی داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر ایف آئی اے لیگل اور دیگر افسران شامل ہیں ۔ عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے تحسین شاہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مستعفی ہونا چاہتے ہیں تو متعلقہ اتھارٹی سے رابطہ کریں ۔ تاہم عدالتی حکم کے مطابق کیس کی تفتیش میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ کی جائے ۔
سپریم کورٹ نے کہاہے کہ ایف آئی اے کے دفتر میں بم کی افواہ پھیلانے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فواد کے خلاف تفتیش کا آغاز کیاجائے ۔ تفتیش کی ہفتہ وار رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے جس کے بعد سماعت غیر معینہ مدت تک کےلئے ملتوی کردی گئی ۔
ڈاکٹر بابراعوان کی جانب سے کی گئی استدعاکہ ظفرقریشی نے مونس الہی پر قتل کرنے کا الزام لگایاہے ۔ اس لئے انھیں تفتیش نہ سونپی نہ کی جائے عدالت نے کہا کہ اس کی سماعت آئندہ سماعت پر کی جائے گی۔