17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:41
سول ایوارڈز کیخلاف ن لیگ کی تحریک التوا
اے آر وائی - اسلام آباد : مسلم لیگ نواز نے سول ایوارڈز کی تقسیم کے طریقہ کار کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی ہے ۔
ن لیگ کے تیرہ اراکین قومی اسمبلی نے تحریک التوا جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ صدر نے سول ایوارڈز پارٹی کارکنوں اوردوستوں میں تقسیم کیئے۔ کار کردگی اور میرٹ کو نظر انداز کیا گیا۔ماضی کی روایات اور قوانین کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔ عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔معاملے کو فوری طور پر قومی اسمبلی میں اٹھایا جائے۔