17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:41
ہیڈ سلیمانکی: ستلج میں سیلاب ،146 گائوں خالی کرنے کے احکامات
اے آر وائی - لاہور : دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جس سے دریا کے قریب واقعہ 146 گاوں کو خالی کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔
سیلابی پانی میں اضافہ کی صورت میں سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر اس وقت 29 ہزار کیوسک پانی کی آمد ہے اور17ہزار 2سوکیوسک سیلابی پانی کا اخراج ہو رہا ہے جو اگلے چند گھنٹوں میں اپنا سفر طے کرتا ہوا منچن آباد اور پاکپتن کے درمیان واقع بابا فرید پل کے مقام پر پہنچے گا۔
ڈی سی او پاکپتن سید حیدر اقبال نے ریڈ الرٹ کرتے ہوئے سیلاب کی آمد کے پیش نظر دریائے ستلج کے پیٹ میں بیٹھے ہوئے 146 دیہات کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ تاہم مکینوں نے جگہ چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے اور ابھی تک کوئی نقل مکانی ہوتی نظر نہیں آئی۔