17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:41
گورنر سندھ کی وزیراعظم سے ملاقات
اے آر وائی - اسلام آباد : وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے اسلام آبادمیں ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کی حکومت میں دوبارہ واپسی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا .
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم کی حکومت میں واپسی کی تفصیلات طے کی گئیں ۔ اس کے علاوہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان مفاہمت، اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بھی تبالہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری سے گورنر سندھ کی ہونے والی ملاقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔