تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:26

صدرمملکت آصف علی زداری مختصر دورے پر بحرین پہنچ گئے

اے آر وائی - مناما: صدرزرداری بحرین کے دورے پرعرب دنیا کی موجودہ صورتحال پر اعلی حکام سے تبادلہ خیال کریں گے وہ بحرین کے شاہ، حماد بن عیسی ال خلیفہ سے دوطرفہ ملکی تعلقات،خطے اورعالمی معاملات پربھی تبادلہ خیال کریں گے۔



صدارتی ترجمان کے مطابق صدرمملکت کابحرین میں قیام چند گھنٹوں پرمحیط ہوگا۔ ذرائع کے مطا بق صدرکے ہمراہ وفدمیںوزراء اورسنیئراعلی حکام شامل ہیں۔ واضح رہے کہ بحرین کے وزیرخارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد ال خلیفہ نے اپریل میں پاکستان کا دورہ کیا اوراس موقع پربحرین میں ہونے والے ملک گیر احتجاج پرحکومت پاکستان سے معاونت طلب کی تھی۔ بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد ال خلیفہ نے صدرزرداری کوشاہ بحرین کی جانب سے دعوت کامراسلہ بھی دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.