تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:15

غوث علی شاہ کو منانے کی ن لیگ کے رہنمائوں کی کوشیش ناکام

اے آر وائی - لاہور : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سید غوث علی شاہ کو ن لیگ کے اہم رہنمائوں کی کوشیش ناکام ہو گئی ہیں ،ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کی ہدایت پر راجی ظفر الحق ،اقبال ظفر جھگڑا ،سینیٹر پر ویز رشید اور صدیق الفاروق نے سید غوث علی شاہ کو منانے کی کوشیش کی ہیں جو ناکام ہو گئی ہیں۔



ذرائع کے مطابق سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ انہیں سندھ کی سیاست سے باہر کرنے کی کوشیش کی جارہی ہیں انہوں نے پارٹی کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں جس کے صلے میں انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے ن لیگ کے ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف جلد سندھ کا دورہ کرینگے اور سید غوث علی شاہ کو منانے کی کوشش کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.