تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:25

الطاف حسین کی واجہ کریم داد کے المناک قتل کی مذمت

اے آر وائی - کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی واجہ کریم داد کی المناک شہادت کی سخت ترین الفا ظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے واجہ کرایم داد کی شہاد ت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واجہ کریم داد کے تما م سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تما م کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔



الطا ف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کوصبر جمیل عطا کرے ۔ الطاف حسین نے لیاری کی عوا م سے اپیل کی کہ وہ پر امن رہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.