17 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:32
ملکی سلامتی پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی،دفاعی کمیٹی
اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی کابینہ کی دفاعی کمیٹی نے ملکی سلامتی کو مقدم رکھتے ہوئےاس پرکسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیاہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سلامتی اور دفاعی صورتحال زیر غورآئی اجلاس میں ملک کی داخلی سلامتی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں داخلی سلامتی کو درپیش خطرے سے نمٹنے کے لیئے حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور سماجی ترقی کے لیئے انتہا پسندی پر قابو پایا جائے گا وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو قومی دھارے میں لانے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں گے وزیراعظم نے ملک کی سلامتی کے لیئے مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔