18 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:53
صوبائی وزیرداخلہ نےکراچی صورتحال پرآئی جی سندھ کوطلب کرلیا
اے آر وائی - کراچی: صوبائی وزیر داخلہ سندھ منظور حسین وسان نے شہر کراچی میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ واجد درانی کو طلب کرلیا ہے۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ میں وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے ہدایات کی ہے کہ بدامنی پھیلانے والے جرائم پیشہ عناصر اور بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کے نتائج چوبیس گھنٹے میں سامنے آنے چاہئیں۔
منظور وسان ن کہا کہ غیر موثر اور کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کرکے اہل اور لائق افسران سے موثر کام لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں ، تاجروں اور دکانداروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا پولیس کا اولین فریضہ ہے۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ ٹارگٹ کلنگ اور اغوا کی وارداتوں کے مرتکب ملزمان کو فی الفور اور رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جائے۔