تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:3

کراچی ،رات بارہ سے اب تک 27 ہلاکتیں

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں موت کا کھیل جاری ، گرنیڈ اور راکٹ حملوں میں رات بارہ بجے سے اب تک 27 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ چوبیس گھنٹوں میں مرنے والوں کی تعداد43 ہو گئی ۔



شیر شاہ سے چھ ، ماری پور سے دو ، لی مارکیٹ سے تین ، شو مارکیٹ سے ایک ، گارڈن چڑیا گھر کے قریب سے دو ، بلدیہ سیکٹر انیس ڈی سے تین لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ منگھو پیر ، نیو ٹاؤن ، سعید آباد اور دیگر علاقوں سے بھی دس لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں تشدد کے بعد قتل کیا گیا ۔ان میں سے بیشتر بوری بند لاشیں تھیں ۔ ہلاک شدگان کو جناح اور سول سمیت دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں ورثاءکے حوالے کیا جا رہا ہے ۔



دوسری جانب سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کسی بھی علاقے میں کوئی بڑی کارروائی سامنے نہیں آ سکی اور ان کا کردار محض خاموش تماشائی کا ہے ۔اگر اولڈ سٹی ایریا کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کا دعویٰ کیا جا رہا ہے تاہم کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.