18 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:30
صدر نے قومی مالیاتی کمیشن کے چار ارکان مقرر کر دیئے
اے آر وائی - اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی مالیاتی کمیشن کے چار ارکان مقرر کردیئے ہیں، اس سلسلے میں 21جولائی 2010ء کو جاری کردہ گذشتہ نوٹیفیکیشن میں ضروری ترمیم کی گئی ہے اور صدر آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 160 (1) کے تحت چاروں ارکان کی تقرری کی ہے۔
ان ارکان کی تقرری صوبائی گورنرز کی سفارشات پر ہوئی ہے، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب سے عبدالغفور مرزا، سندھ سے قیصر بنگالی، خیبرپختونخواہ سے سینیٹر حاجی محمد عدیل اور بلوچستان سے شیخ جعفر خان مندوخیل این ایف سی کے ممبر ہوں گے۔