تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:42

بعض پی پی رہنما ایم کیو ایم سے مفاہمت نہیں چاہتے ، رضا ہارون

اے آر وائی - کراچی : ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رہنما رضا ہارو ن نے کہا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے لیکر اب تک اولڈ سٹی ایریا میں اب تک 30 سے زائد افراد کو لسانی بنیادوں پر قتل کیا جا چکا ہے جس میں اکثریت اردو بولنے والوں کی ہے ، ہم حکومت سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ آخر اردو بولنے والوں کی نسل کیوں کی جا رہی ہے ،ان تمام واقعات میں بعض پی پی رہنما شامل ہیں جو نہیں چاہتے کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مفاہمت ہو۔



کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی سرپرستی میں گینگ وار کو دیگر علاقوں میں پھلایا جا رہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہاں کولمبیا جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری مفاہمت کیلئے کوشاں ہیں لیکن اب انہیں سوچنا ہو گا کہ اگر اسی طرح پرتشدد کارروائیاں جاری رہیں تو پھر مفاہمتی پالیسی کا فائدہ عام شہریوں کو نہیں ہو سکے گا ۔



انہوں نے کہا کہ کراچی میں دکانداروں سے بھتہ وصول کرنے کے لئے پرچیاں دی جا رہی ہیں اور کاروباری افراد کی زندگیاں عذاب بن چکی ہیں ۔ انہوں نے صدر آصف علی زرداری ، وفاقی و صوبائی وزراءداخلہ ، گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ شہر میں امن قائم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.