تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:51

این آئی سی ایل کیس، چالان پیش کرنے کیلئے مہلت کی درخواست

اے آر وائی - لاہور: لاہور کی بنکنگ کورٹ نے ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ظفرقریشی کی جانب سے این آئی سی ایل فراڈ کیس کا مکمل چالان پیش کرنے کے لئے مہلت کی درخواست منظور کرلی۔



ظفر قریشی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی کہ فراڈ کی تحقیقات کے دوران ان کا تبادلہ کردیا گیا لہذا تفتیش ابھی نامکمل ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر تفتیش مکمل کرنا چاہتے ہیں لہذا مہلت دی جائے، چودھری مونس الہٰی کے وکلا نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے دلائل دئیے کہ ظفر قریشی کی درخواست عدالتی کارروائی میں مداخلت اور توہین عدالت کے مترادف ہے، واقعہ کا مکمل چالان پہلے ہی پیش کیا جاچکا ہے، نیا چالان جمع کرانے کے لئے قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔



عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ظفر قریشی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔ قاف لیگ کی ایم پی اے آمنہ الفت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انصاف صرف مسلم لیگ ن کے لئے رہ گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.