تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:10

امریکی امدادآئےنہ آئےقومی سلامتی کے تقاضے نہیں چھوڑسکتے

اے آر وائی - اسلام آباد: پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے چیئر مین میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ امریکی امداد آئے یا نہ آئے قومی سلامتی کے تقاضے نہیں چھوڑ سکتے۔



پارلیمنٹ ہاوس میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فعال کر دار ادا کر رہا ہے، پاکستان کی اندرونی اور بیرونی پالیسی قومی سلامتی کے مطابق ہو گی۔



انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کو ہر قیمت پر ترجیح دی جائے گی رضا ربانی نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی بون کانفرنس کے لیئے حکومت کو گائیڈ لائن فراہم کرے گی ۔



ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیتی کے اجلاس میں جناح انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے افغانستان کی صورتحال افغانستان سے امریکی انخلاءکے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور تفصیلی بریفنگ دی گئی ، پاکستان کے افغانستان کے حوالے سے اپنے مفادات ہیں اس لیئے پاکستان افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.