18 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:35
کراچی : دو روز میں مختلف علاقوں میں 43افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں دوسرے روز بھی لاشیں ملتی رہی دو روز میں مختلف علاقوں سے 43افراد کی لاشیں ملیں ہیں ۔ بدھ کے دن دستی بم حملے فائرنگ کے واقعات میں 16افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ جمعرات کے دن رات بارہ بجے سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 27ہیں ۔
چار لاشیں شیر شاہ سے، ایک لاش سائٹ ،دو لاشیں کلری ، دو لاشیں سولجر بازار، تین لاشیں بغدادی ، تین لاشیں سعیدآباد ،ایک لاش بلدیہ ٹاؤن ، ایک لاش نبی بخش، ایک لاش منگھو پیر ، دو لاشیں سٹی ریلوے اسٹیشن تھانے کی حدود سے ملیں ۔ ایک لاش رضویہ سے ایک اورنگی ٹاؤن سے لاش ملی جن کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا ۔
تمام لاشوں میں سے صرف چند ایک ہی شناخت ہوسکی جن کی شناخت ہوئی ان میں پولیس اہلکار اعجاز، نعمان، ذیشان، شاہ زیب ، دستگیر ، جاوید ، عمران ، مدثر، فائربریگیڈکے ملازم لیاقت ، عظیم اللہ ، محمد جنید ، داؤد ناصر ، محمد زبیر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ تاہم لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ اسپتالوں میں اپنے پیاروں کو تلاش کرتے ہوئے آرہے ہیں جہاں ہر کچھ دیر میں کسی ایک کی شناخت ہو جاتی ہے۔