19 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:18
خیبر ایجنسی ، جمرود کی مسجد میں دھماکا
اے آر وائی - خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے غونڈی کی جامع مسجد میں دھماکے سے متعدد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مسجد کے ملبے سے لوگوں کو نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا ۔
اطلاعات کے مطابق جمرود سے تین سے چار کلو میٹر فاصلے پر واقع غونڈی کی جامع مسجد میں دھماکا اس وقت ہوا جب نماز جمعہ کے بعد نمازی مسجد سے باہر نکل رہے تھے ۔ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہو سکا ۔
دھماکے سے مسجد کی دیواریں اور چھت شدید متاثر ہوئے ہیں اور کئی لوگ ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ مسجد میں ڈیڑھ سے دو سو نمازیوں کی گنجائش ہے ۔