تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:36

جمرود مسجد میں خودکش دھماکہ،53افراد جاں بحق

اے آر وائی - خیبرایجنسی میں جمرود کے علاقے میں غونڈی کی جامع مسجد میں خود کش دھماکے میں جاں بحق نمازیوں کی تعداد53 ہو گئی جبکہ 127سے زائد زخمی زیر علاج ہیں ۔ جاں بحق افراد کی تعدادمیں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے۔



اے آر وائی نیوز کے مطابق دھماکا اس وقت کیا گیا جب نماز جمعہ کی بعد دعا کی جا رہی تھی ۔ ، دھماکے سے مسجد کی چھت اور دیواروں کو شدید نقصان پہنچا ، عینی شاہدین کے مطابق دھماکا خود کش تھا ۔



واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقامی افراد کی مدد سے مسجد کے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکال کر پشاور کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ واقعہ کے بعد پشاور کے تمام اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.