20 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:20
کراچی:مسلح افراد کی فائرنگ کی فوٹیجز اےآر وائی نیوز کو موصول
اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں پر مسلح گینگز قابض ہوگئے ہیں۔ ان کی طرف سے فائرنگ اور دستی بم حملے جاری ہیں۔ اس ضمن میں اے آر وائی نیوز کو ایکسلوزیو فوٹیجز حاصل ہوئی ہیں ۔
فوٹیجز میں مسلح افراد گلیوں سے نکل کر گولیاں برسا رہے ہیں۔ مسلح لوگ قانون کی پکڑ کے سے بے نیاز فائرنگ کر رہے ہیں۔ اسی دوران ایک مسلح شخص موبائل فون پر بظاہر کسی سے ہدایات لے رہا ہے۔ فوٹیجز میں دکھایا گیا ہے کہ گلی کے باہر پولیس کی ایک موبائل بھی کھڑی ہے تاہم اس کے چند اہلکار حملہ آوروں کو روکنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں ۔ یوں لگتا ہے دہشت گرد شہر کو یرغمال بنانے میں آزاد ہیں ۔