تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:12

بدین: سیلاب متاثرین کیلئے شہباز شریف کی36 ٹرک سامان کی امداد

اے آر وائی - وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی مشکل گھڑی میں پنجاب ان کے ساتھ ہے۔ متاثر ین کے لئے چھتیس امدادی سامان کے ٹرک ساتھ لائے ہیں۔



بدین میں امدادی سامان کے ساتھ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تب تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، جب تک سیلاب متاثرین آباد نہیں ہوجاتے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امدادی سامان کو شفاف طریقے سے تقسیم کیا جائے۔ آج یہاں کوئی سیاسی بات نہیں کروں گا، مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.