20 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:35
ایوان صدراجلاس، وزیراعلیٰ وداخلہ سندھ کی تبدیلی کا امکان
اے آر وائی - اسلام آباد : ایوان صدرمیں صدرزرداری کی زیرصدارت اہم اجلاس،وزیراعلیٰ ووزیر داخلہ سندھ کی تبدیلی کاامکان،سید خورشید شاہ کواہم ذمہ داریاں دی جاسکتی ہیں.
صدر آصف علی زرداری کی زیرصدارت اجلاس میں سندھ کی صورتحال پر کنٹرول کرنے کےلئے اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ، وزیرداخلہ سندھ کی تبدیلی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ کی صورتحال پر اپنے قریبی رفقاء ا صلاح مشورے کئے ہیں۔ اس حوالے سے ایوان صدر میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں سید خورشید شاہ، پیر مظہرالحق، ایاز سومرو، ذوالفقار مرزا اور مراد علی شاہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں متحدہ کی حکومت میں واپسی کے لئے اقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے نئے سیٹ اپ میں خورشید شاہ کا اہم کردار ہوگا۔ اس کے علاوہ یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سندھ میں پنجاب طرز کا نظام نافذ کیا جاسکتا ہے جو کمشنری اور مشرف کے لوکل باڈیز سسٹم پر مشتمل ہوگا۔ اس سے ایم کیو ایم اور اس کے مخالفین دونوں کو مطمئن کیا جاسکے گا۔