20 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:28
کراچی کا سیاسی حل نکالا جائے گا،ایوان صدرمیں اجلاس
اے آر وائی - اسلام آباد : ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری کی صدارت میں ہو نے والے اجلاس میں کراچی میں امن قائم کر نے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ ، پولیس اور رینضرز کو مزید اختیارات دے کر شرپسندوں بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلز کے خلاف بھر پور کارروئی کر نے کا فیصلہ کراچی میں فوج نا بلانے کا فیصلہ سیاسی حل نکالا جائے گا ۔ سندھ میں کسی بڑی سیاسی تبدیلی سے گریز ۔
ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں معقد ہونے والے اجلاس میں سید خورشید شاہ ، سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ، ایز سومرو اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں سندھ میں امن کے قیام کے لئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کراچی کی صورتحال کو معمعل پر لانے کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی بات کی جائے گی اور ان کا تعاون حاصل کیا جائے گا ۔
اجلاس میں صدر آسف علی زرداری نے سندہ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو سندھ میں پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کی ذمہ داری تفویض کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ سندھ میں نچلی سطح پر کارکنوں کو متحرک کریں ۔