تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:37

کراچی: موت کا بھیانک رقص جاری، 2 بچے بھی لقمہ بن گئے

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں پر تشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے تازہ ترین واقعہ میں چینسر گوٹھ میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا،جبکہ گلستان جوہر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔



کراچی میں مسلسل قتل و غارت گیری سے عوام کاحکومت سے اعتماد اٹھ گیا ہے،صوبائی حکومت بیانات سے آگے نہیں بڑھتی، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔



کراچی میں قتل و غارت گری کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی پانچ افراد دہشتگردی کا شکار ہو گئے ، پاکستان کےمعاشی حب کراچی کےباسی ہروقت خوف میں مبتلا ہیں۔اہلیان کراچی امن چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.