تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:46

ٹنڈو محمد خان میں سیلاب کی تباہ کاریاں آٹھویں روز بھی جاری

اے آر وائی - ٹنڈو محمد خان : ٹنڈو محمد خان میں سیلاب کی تباہ کاریاں آٹھویں روز بھی جاری ہیں ۔تحصیل ٹنڈو غلام حیدر کے نواحی گاؤں ابراہیم لاشاری کے متاثرین ابھی تک سیلاب کے پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔



متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی کی جانب سے ریسکیو جاری ہے، تاہم بڑی تعداد میں لوگ ابھی بھی امداد سے محروم ہیں، معلوم ہوا کہ گزشتہ چار روز سے انتظامیہ کی جانب سے ریلیف کیمپوں میں نہ کھانا فراہم کیا گیا نہ امدادی طبی کیمپ کا آغاز ہوسکاہے۔مقامی سرکاری افسران کے مطابق ضلع میں بجٹ نہ ہونے کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.