تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:39

کراچی:فائرنگ کے واقعات میں2بچوں سمیت8 افرادہلاک

اے آر وائی - کراچی میں موت کا رقص جاری ہے ۔ فائرنگ کے واقعات میں دوبچوں سمیت آٹھ افراد کو قتل کر دیا گیا ہے ۔دوسری جانب اولڈسٹی ایریا سمیت شہرکے دیگر علاقوں میں زندگی معمول پر آرہی ہے ۔تاہم شہری خوف کا شکار ہیں۔



تازہ ترین واقعے میں اورنگی ٹاؤن میں ایم پی آر کالونی سے دونوجوانوں کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں ملی ہیں ۔جنہیں تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ۔محمود آباد کے علاقے چینسڑ گوٹھ میں منشیات فروشوں کے دوگروپوں میں فائرنگ کی زدمیں آکر دو بچے جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا ۔ گلشن اقبال میں بھی سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔



دوسری جانب چار روز بعد شہر میں حساس علاقوں میں زندگی معمول پر آرہی ہے ۔ کاروباری مراکز کھل رہے ہیں ۔ پولیس اور رینجر ز کی جانب سے حساس علاقوں میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔تاہم اب بھی متعدد افراد لاپتہ ہیں ۔ جنکے اہل خانہ ان کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.