تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:5

خیبرپختونخوا کے وزیرتعلم حسین بابک اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے

اے آر وائی - خیبر پختونخواہ کے وزیر تعلیم سردار حسین بابک قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد اسپتال سے بونیر میں اپنے آبائی گھر منتقل ہوگئے ہیں۔ سردارحسین بابک گذشتہ روز بونیر میں اپنے گاؤں سے پشاور واپس آرہے تھے کہ صوابی کے قریب پہاڑی علاقے چنگلئی میں گھات لگائے بیٹھے حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ جس کے باعث ان کی گاڑی الٹ گئی تاہم وہ فائرنگ کی زد میں آنے سے بچ گئے۔ واقعے میں صوبائی وزیر سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے جنہیں صوابی اسپتال منتقل کیا گیا۔



حسین بابک ابتدائی طبی امداد کے بعد بونیر میں اپنے آبائی گھر منتقل ہوگئے۔ صوبائی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے جبکہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ سردار حسین بابک نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ حملہ اندھیرے میں کیا گیا، شدت پسندوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوسکی، اندازا ہے حملہ آور پانچ سے چھ تھے۔ شدت پسند موقع کی تلاش میں تھے لیکن قافلے میں شامل تمام افراد خیریت سے ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.