تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:4

مقبوضہ کشمیر میں گمنام قبروں کے خلاف ایکشن لیا جائے ، مولانا

اے آر وائی - چیئر مین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمن نے اپیل کی کہ مقبو ضہ کشمیر کے انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے گمنام قبروں کی تصدیق کے بعد اقوام متحدہ اور دیگر بین الااقوامی تنظیموں ایکشن لیں۔



کشمیر کمیٹی اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 10ہزار سے زیادہ لاپتہ کشمیریوں کے عزیز و اقارب ان کو دھونڈ رہے ہیں پتہ نہیں ان میں سے کتنے بد نصیب گمنام قبروں میں دفن ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1947سے بھارت کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے اوربھارت نے مقبو ضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی حد کردی ہے۔



انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین نافذ ہیں جب تک یہ کالے قوانین نافذ رہیں گے کشمیریوں کا خون بہتا رہے گاانہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی بر بریت پر خاموش تماشائی نہ بنی رہے اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.