22 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:13
امن وامان کیلئے طویل مدتی پالیسی لارہے ہیں، رحمان ملک
اے آر وائی - وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام مایوس نہ ہوں شہر میں امن وامان کیلئے حکومت طویل مدتی پالیسی لارہی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں قیام امن کیلئے وفاق صوبائی حکومت کی بھر پور مدد کررہا ہے۔ چند کالعدم تنظمیں حالات خراب کررہی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے تاہم حالات کا مقابلہ انتہائی ذمہ داری سے کیا جائیگا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہر کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کا عمل تین سے چار روز میں تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں شروع کردیا جائیگا۔۔۔