22 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:22
شیخ زیداسپتال لاہور:ینگ ڈاکٹرز، پیرامیڈک اسٹاف کی ہڑتال جاری
اے آر وائی - شیخ زید ہسپتال لاہور میں ینگ ڈاکٹروں اور ہیرامیڈک ا سٹاف کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری رہی شیخ زید ہسپتال کے ینگ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کا کہنا تھا کہ حکومت نے تنخواہ میں اضافے کا ان کا مطالبہ وعدے کے بعد بھی پورا نہ کیا۔
اگر وفاقی ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی تنخواہ میں اضافے اور سروس سٹرکچر میں تبدیلی کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو ان ڈور، آوٹ ڈور اور آپریشن تھیٹرز میں ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور ہڑتال شیدید رخ بھی اختیار کر سکتی ہے اس موقع پر ینگ ڈاٹروں نے حکومت کے خلاف اور مطالبات پورے ہونے کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔