تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:40

پاک فوج نے فاٹا متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ کر دیا

اے آر وائی - پاک فوج کے زیر اہتمام دہشت گردی سے متاثرہ فاٹا کے بے گھر افراد کے لئے 14ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ روانہ کر دیا گیا فوٹریس اسٹیڈیم لاہور سے فاٹا کے 35ہزار بے گھر افراد کے لئے امدادی سامان کے پہلے مرحلے کا دوسرا کارواں 14 ٹرکوں پر مشتمل 66لاکھ مالیت کا امدادی سامان لے کر روانہ ہوگیا۔



اس موقع پر بریگیڈیئر افتخار نے میڈیا کو بتایا کہ کرم ایجنسی کے دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے لئے امدادی سامان میں گھریلو سامان کی اشیاء شامل ہیں جن میں گدے، شالیں، جوتے، برتن، صابن اور دیگر اشیاء شامل ہیں انہوں نے لاہور کو عوام سے اپیل کی کہ وہ اس نیک کام میں آگے بڑھیں اورمتاثرہ خاندانوں کو دوبارہ سے آباد کرنے کے لئے پاک فوج کا ساتھ دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.