22 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:50
ن لیگ کارکنون کی بھرتی کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی
اے آر وائی - لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں میرٹ سے ہٹ کر ن لیگ کے کارکنوں کی بھرتی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 8ستمبر تک ملتوی کردی۔
درخواست گزار ندیم اسلم نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ پنجاب کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں پیرا میڈیکل سٹاف اور خاکروبوں کی بھرتی کے دوران مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو نوازا جارہا ہے اور میرٹ سے ہٹ کر بھرتیاں کی جارہی ہیں۔
درخواست گزار نےعدالت سے استدعا کی کہ سرکاری اسپتالوں میں جاری بھرتیو ں کو کالعدم قرار دیا جائے فاضل عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8ستمبر تک ملتوی کردی۔