22 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:59
دریائے ستلج میں سیلاب کی وارننگ جاری
اے آر وائی - محکمہ موسمیات کی طرف سے دریائے ستلج میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے اور دریائے ستلج میں کل 80ہزار کیوسک کا بڑا سیلابی ریلا گذرے گاجو گذشتہ پندرہ سالہ تاریخ کا ریکارڈ سیلاب ہوگا۔
پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی خالد شیر دل کے مطابق سلیمانکی بیراج سے 65ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گذرے گا جس سے پاکپتن اور وہاڑی کے اضلاع متاثر ہوں گے جس سے نمٹنے کے لیے ڈیزاسٹر ریسپونس فورس کی کشتیاں فوری طور پر پاکپتن اور اوکاڑہ پہنچادیں گئیں ہیں ۔