تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:8

پشاور، لاہورہائی کورٹ کےسات ایڈیشنل ججزکومستقل کرنےکی منظوری

اے آر وائی - ججز تعیناتی پارلیمانی کمیٹی نے پشاور ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے سات ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔



کمیٹی کا اجلاس سید نیئر حسین بخاری کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا جس میں سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے سات ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا اور کمیٹی ان ججز کو مستقل کر نے کی منظوری دی۔



پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس عطاء اللہ، جسٹس مفتاح الدین، جسٹس فصیح الملک اور جسٹس مظہر عالم جبکہ لاہور ہوئی کورٹ کے جسٹس صغیر قادری، جسٹس خواجہ امتیاز اور جسٹس قاسم خان کو مستقل کر نے کی منظوری دی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.