تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:17

سیاسی جماعتیں بھتے کی سیاست ختم کریں، عاصمہ جہانگیر

اے آر وائی - صدرسپریم کورٹ بارعاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں بھتے کی سیاست ختم کریں نہیں تو بجٹ میں سیاسی جماعتوں کیلئے رقم مختص کی جائے وہ سندھ ہائی کورٹ میں بار ایسوسی ایشن کے ممبران سے خطاب کرررہی تھیں۔



عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ پیپلزامن کمیٹی، امن کمیٹی نہیں بھتہ کمیٹی ہے سب جانتے ہیں کراچی کا امن کون خراب کررہاہے انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کیلئے وکلاء اپنا کردارادا کرنے کیلئے تیار ہیں عوام دھرنے کی تیاری کرلیں گولی بھی چلی تو بھی میں آوٴں گی۔ خیبر سےکراچی تک آگ لگی ہوئی ہے، عدالتیں بند ہورہی ہیں اور رینجرز اسکولوں اور سرکاری عمارات پر قبضہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کررہی۔



ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جمہوری طاقتیں فوج کو دعوت نہیں دے رہی گورنمنٹ کو چاہئے کہ اگر امن وامان کیلئے فوج کی ضرورت پڑے تو استعمال کرے ان کا کہنا تھا کہ سرکار گواہوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے عدالتوں میں گواہان گواہی نہیں دے رہیں۔ ججز کی خالی نشستوں کے سوال پر انہوں نے کہاکہ ججز کی نشستیں میرٹ پر پْر ہونی چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.