22 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:38
ذوالفقار مرزا ، رحمان ملک پر برس پڑے
اے آر وائی - وزیراعظم کی زیر صدارت کراچی میں ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک پر برس پڑے اور واضح کیا کہ کراچی میں قیام امن صوبائی حکومت کی ذمہ داری ، وفاقی وزیر داخلہ کو یہاں آنے کی ضرورت نہیں ۔
اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے اجلاس میں سندھ کے سیلاب پر بات کرنی چاہی تاہم وزیراعظم نے کہا کہ اجلاس میں یک نکاتی ایجنڈے یعنی کراچی میں امن و امان سے متعلق بات چیت کی جائے جس پر ذوالفقار مرزا نے وزیراعظم سے بولنے کی اجازت طلب کی ، ذوالفقار مرزا اس موقع پر انتہائی جذباتی ہو گئے اور وہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک پر برس پڑے ۔ ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ رحمان ملک ایم کیو ایم کی ترجمانی کرنا چھوڑ دیں ، وہ پیپلزپارٹی کے سینٹر ہیں ۔
اس موقع پر رحمان ملک نے کہا کہ اگر ذوالفقار مرزا کو میرا یہاں آنا پسند نہیں تو واپس چلا جاتا ہوں جس پر ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ آپ پندرہ دنوں تک کراچی میں نہ آئیں ،الطاف حسین کو فون کریں نہ ہی گورنر سندھ سے رابطہ رکھیں ، کراچی میں امن قائم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔