7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:35
پاک فوج دادو کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے سرگرم
اے آر وائی - پاک فوج عید کے دن اور بعد میں بھی سیلاب سے متاثر بھائیوں کی مدد اور دل جوئی کے لیے سرگرم عمل رہی .آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دادو اور میہڑ کے سیلاب سے متاثرین میں اکیاون نئے گھر بنا کر حوالے کئے گئے اور ایک ہزار سے زائد خاندانوں میں راشن اور گھریلو ضروریات کی اشیا تقسیم کیں جن کی قیمت تقریبا پچاس لاکھ مالیت ہے ان میں صاف پانی اور دودھ بستر وغیرہ شامل ہیں ۔ آرمی میڈیکل کو رکے ڈاکٹرز اب تک تیس ہزار سے زائد مریضوں کو مفت طبی امدا د فراہم کرچکے ہیں ۔