تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36

صدر اور وزیراعظم کے درمیان اہم ملاقات

اے آر وائی - صدر آصف زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ذوالفقار مرزا ، رحمان ملک تنازع اور رحمان ملک کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔



ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے آنے والی تباہی، امدادی کارروائیاں، کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور ڈینگی بخار کے پھیلاو پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ صدر نے زور دے کر کہا کہ کراچی میں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر جرائم پیشہ عناصر اور شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔



صدر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ صدر نے ڈینگی سے متاثرہ مریضوں پر فوری توجہ دینے اور بیماری کے پھیلاو کو روکنے کی ہدایت بھی کی۔ صدر نے اس موقع پر وزیراعظم کو اپنے دورہ چین اور تاجکستان سے بھی آگاہ کیا۔ بعد ازاں صدر زرداری نے وزیراعظم گیلانی کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.