تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36

کراچی:بسم اللہ سینٹر میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن،6گرفتار

اے آر وائی - کراچی میں سپرہائی وے کے قریب بسم اللہ سینٹر میں پولیس او رینجرز نے آپریشن کے دوران چھ افراد گرفتار کرکے موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں قبضے میں لے لی ہیں ۔



بسمہ اللہ سینٹر میں پولیس اور رینجرز نے رات ایک بجے آپریشن شروع کیا۔ جو صبح مکمل ہوا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران چھ مشتبہ افراد کو گرفتارکیا۔ جنہیں تحقیقات کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔علاقہ مکینوں نے آپریشن کے خلاف احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز نے بے گناہ افراد کو گرفتار کیاہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.