7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36
پنجاب میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد 1800سے زائد ہوگئی
اے آر وائی - پنجاب میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔ مریضوں کی تعداد اٹھارہ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد سترہ سو سےزائد ہوگئی ہے ۔ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ڈینگی میں مبتلا مریضوں کو لایا جارہا ہے ۔
ڈینگی کی روک تھام کےلئے کئے جانے والے اسپرے کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے ہیں ۔ فیصل آباد اور ملتان میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد سو سے زائد ہوگئی ہے۔ ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد صوبہ سندھ میں رواں سال میں173ہوچکی ہے اور ماہرین صحت نے شہریون کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔