تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36

اندرون سندھ نہروں میں شگاف پڑنے سے صورت حال سنگین ہوگئی

اے آر وائی - سانگھڑ میں بارش اور سیم نالوں کے پانی نے ضلع بھر میں تباہی مچادی، بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے سرہاری کے آباد گاروں نے اپ اور ڈاون ریلوے ٹریک کو نیچے سے کھود کر پانی گزارنا شروع کردیا جس کے باعث ریلوے ٹریک کی صورتحال خطرناک ہوگئی ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کو جنم دے سکتی ہے۔



خیرپور کی تحصیل فیض گنج میں تباہ کن بارشوں اور متعدد نہروں میں شگاف پڑنےکےبعد صورت حال سنگین ہوگئی ہے۔ متاثرین کی مدد کے لیے پاک فوج کے جوانوں کو طلب کر لیا گیا ہے جنہوں نے متاثرین کی مدد اور سیلابی پانی کی نکاسی کام شروع کردیا ہے۔



ڈی سی او خیرپور محمد عباس بلوچ نے بتایا کہ کئی روز کی خوف ناک بارشوں اور نہروں میں شگاف پڑنے کی وجہ سے فیض گنج تحصیل میں صورتحال سنگین ہوگئی تھی اس لئے پاک فوج کو مدد کے لیے بلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے جوانوں نے سیلابی علاقوں میں موٹریں لگاکر سیلابی پانی نکالنے اور متاثرین کی مدد کا کام شروع کردیا ہے ۔



انہوں نے بتایا کہ مسلسل بارشوں نے ضلع میں بڑی تباہی مچائی ہے کپاس کی فصل سو فیصد ختم ہوگئی ہے جبکہ کھجور، کیلے اور آموں کے باغات کو بھی بڑا نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصانات کی تفصیلی رپورٹ سندھ حکومت کو ارسال کرکے خیرپور ضلع کو آفت زدہ ضلع قرار دینے کی سفارش کی گئی ہے ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.